جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعد قریشی کی حریم فاروق کیساتھ ‘ٹائی ٹینک’ جانے کی خواہش

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی نے کہا کہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘بسمل’ میں ‘موسیٰ’ کا کردار نبھانے والے معروف اداکار سعد قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے پاس دو وی آئی پی پاس ہیں کس کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہیں گے؟ فردوس عاشق اعوان، مولانا فضل الرحمان یا پھر حریم فاروق؟سعد قریشی نے کہا کہ ساتھی اداکارہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔اداکار سے دوسرا سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس دو لائف جیکٹ ہیں ڈوبتی کشتی ہے کس کو دوسری لائف جیکٹ دینا چاہیں گے؟ سعد کو آپشن میں نعمان اعجاز اور احسن طالش کے نام دیے گئے۔انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور جنرل نالج کے سوال پر چلے گئے۔ایک سوال کے جواب میں سعد قریشی نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گے، مسکراہٹ حمزہ علی عباسی کے لیے اور بلال عباس کی منزل آگئی ہے۔

سعد قریشی نے کہا کہ ‘موسیٰ’ کا کردار گھر والوں کو بھی بہت پسند آیا جب گھر پہنچا تو والد نے دروازہ کھولا اور گلے لگا کر اداکاری کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ‘وہ پاگل سی’ میں حرا خان کے ڈرائیور کا کردار نبھایا تھا اس کردار سے مجھے اتنی توقع نہیں تھی کہ ہٹ ہوجائے گا لیکن لوگوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ وہی ہیں جو ڈرائیور بنے تھے تب احساس ہوا کہ لوگوں کو یہ کردار بہت پسند آیا ہے۔واضح رہے کہ سعد قریشی نے ‘بسمل’ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کے بیٹے ‘موسیٰ’ کا کردار نبھایا تھا جو والد کی ‘معصومہ’ (حریم فاروق) سے دوسری شادی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…