جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز سے ایوارڈز حاصل کر کے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔ ہاؤس آف کامنز کا ایوارڈ ناز شاہ جبکہ ہاؤس آف لارڈز کا برطانوی وزیر لارڈ واجد خان نے پیش کیا۔

ہاؤس آف کامنز کی جانب سے فہد مصطفیٰ کو ‘ڈائیور سٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ’ دیا گیا جبکہ ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ‘گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ’ پیش کیا گیا۔تقریب کا اہتمام ملٹی کلچرل برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔حکومتی جماعت کے ممبر پارلیمنٹ افضل خان کی دعوت پر ماہرہ خان پارلیمنٹ پہنچی تھیں جہاں یو کے کے زیر اہتمام کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرکی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم بھی شریک ہوئی تھیں۔ ماہرہ خان کو سنیما انڈسٹری میں ان کی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…