ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ڈرامے اور گھریلو تشدد کا عنصر عائشہ جہانزیب کھل کر بول پڑیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)عائشہ جہانزیب ایک پاکستانی اینکراوراداکارہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں ایک بہت بڑی آزمائش سے گزری ہیں۔ وہ ابھی اپنے شوہر سے گھریلو تشدد کا شکاررہی ہیں اوراب طلاق لے رہی ہے۔ انہوں نے ایک مشکل دور سے گذرنے کے بعداپنی زندگی میں آگے بڑھ کر بہادری سے قدم اٹھایا ہے۔حال ہی میں عائشہ جہانزیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے صنفی امتیاز، خواتین کے لیے مواقع کی کمی اور معاشرے میں منافقت کے بارے میں بات کی۔

عائشہ جہانزیب نے اس بارے میں بھی اپنی رائے بیان کی کہ کس طرح ڈرامے یہ پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں کہ تشدد اور اسے برداشت کرنا عام ہے اور کئی اعتبار سے ٹھیک ہے۔ ان کے نزدیک اس طرح کی چیزیں ہمارے معاشرے میں تشدد کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے خلاف بھی بات کی۔ ان کے نزدیک کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھانے کے بعد پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔انہوں نے ایسی لڑکیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ریلیشن شپ میں ہیں کے بارے میں کہا کہ وہ وہ بھی بدسلوکی اور گالم گلوچ کو برداشت کرتی ہیں اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایک بار جب کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو پھر وہ ہاتھ پیچھے نہیں ہٹتا اور وہ ہاتھ بار بار اٹھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…