جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دامادوں کو عزت دی لیکن بے غیرت نکلے، بشری انصاری غصے سے پھٹ پڑیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے شادی اور جہیز کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان افراد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو جہیز لینے کے باوجود اپنی بیویوں کا خیال نہیں رکھتے۔ یوٹیوب پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں بشری انصاری نے کہا کہ والدین بیٹیوں کو بڑے ارمانوں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں، لیکن بعض افراد ان کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتے۔بشری انصاری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی خاطر دامادوں کو گھر تک دیا لیکن اس کے باوجود انہیں عزت نہیں ملی۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے دامادوں کو بیٹوں کی طرح سمجھا اور محبت میں ان پر خرچ کیا، لیکن وہ ان کے لیے مایوسی کا باعث بنے۔

اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں بے غیرت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔بشری انصاری نے سعودی عرب جیسے قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شادی کے وقت شوہر کو بیوی کے نام گھر کرنا ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں ایسا نظام موجود نہیں ہے، جس سے طلاق یافتہ خواتین اور ان کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بشری انصاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کے دامادوں پر تنقید اور ان کی بیٹیوں کے حالات پر سوالات اٹھائے۔ کئی صارفین نے یہ بھی قیاس کیا کہ اداکارہ کی بیٹیوں کی طلاق ہو چکی ہے، تاہم بشری انصاری نے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…