کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ شادی کے بعد جو لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں ان کے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں شادی شدہ لڑکیوں کو خاصی نصیحت کی ہے، اداکارہ نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد ہر چھوٹی چھوٹی بات اپنی والدہ کو نہ بتائیں، اس سے گھر برباد ہوجاتے ہیں، شادی شدہ لڑکیوں کو سمجھنا چاہیے سسرال کی ایک ایک بات فون پر والدہ کو نہیں بتاتے۔سینئر اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی طور پر مائوں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی کلپ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مائیں لڑکیوں کو واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے، گھر بسانے کے لیے ماؤں کو بیٹیوں کے ازدواجی اور سسرالی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو اپنے سسرال کی ہر بات بتائی جائے، اس سے مسئلے بڑھتے ہیں، شادہ شدہ بیٹیاں ہر وقت اپنی ماں سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں، انہیں بتاتی رہتی ہیں کہ ان کے سسرال میں کیا کچھ ہو رہا ہے، یہ درست نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ نے مائوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی بیٹیوں کو یہ سبق دیں گی کہ وہ برداشت نہ کریں، وہ بھی سسرال میں ساس یا دیگر کو آگے سے جواب دیں تو معاملہ خراب ہوگا،شادی کے ابتدائی دنوں میں لڑکیاں زیادہ میکے جاسکتی ہیں اور والدہ بھی ان کے پاس جا سکتی ہیں لیکن بعد میں نہیں، روزانہ اپنی والدہ کے گھر بھی نہ جائیں۔