پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کی افواہوں پر امیتابھ بچن کا سخت ردعمل

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں خاندان کے بارے میں چلنے والی افواہوں پر سخت الفاظ میں ردعمل دیا ہے۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گرم ہیں، جن پر امیتابھ نے غلط خبروں اورسوالیہ نشان والی معلومات کے ذریعے ہونے والے نقصان پر روشنی ڈالی۔

اپنے تازہ بلاگ میں انہوں نے لکھا، میں شاذ و نادر ہی اپنے خاندان کے بارے میں کچھ کہتا ہوں، کیونکہ یہ میری ذاتی زندگی کا حصہ ہے، جسے میں محفوظ رکھتا ہوں۔مزید لکھتے ہوئے انہوں نے کہا،قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ غیر تصدیق شدہ جھوٹ ہوتے ہیں، جو صرف پروفیشنل مقاصد کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور کہا،سوالیہ نشان کے ساتھ دی گئی معلومات، چاہے وہ غلط ہوں، قاری کے ذہن میں شکوک پیدا کرتی ہیں اور ایسے مواد کو بار بار دہرایا جاتا ہے۔ یہ مواد کے ذریعے تجارتی فائدے حاصل کرنے کا ایک ذریعہ بن چکا ہے۔

چند دن پہلے ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں ابھیشیک بچن کی غیر موجودگی نے ایک بار پھر قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔ رپورٹس کے مطابق، ایشوریا رائے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب جولائی میں ایک اعلیٰ تقریب میں ابھیشیک اور ایشوریا نے الگ الگ انٹری دی۔ اس کے علاوہ، ابھیشیک نے انسٹاگرام پر”گری divorces” کے بارے میں ایک پوسٹ لائک کی، جس نے ان خبروں کو مزید بڑھاوا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…