پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

نوجوت سدھو کی 5 برس بعد کپل شرما شو میں واپسی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کیا سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور کپل شرما شو کے سابق جج نوجوت سنگھ سدھو 5 برس بعد پھر کپل شرما شو کا حصہ بننے جارہے ہیں؟ وہ 2019 میں شو سے الگ ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے پرومو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو شو کی آئندہ آنے والی قسط میں نظر آئیں گے۔پرومو میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جج کی سیٹ سنبھالیں گے جبکہ ارچنا پورن سنگھ فی الحال اپنی جگہ نہیں بنا پائیں گی۔اس پرومو میں کپل ایسا ظاہر کرتے ہیں جیسے ارچنا پورن سنگھ نوجوت سنگھ سدھو جیسی نظر آ رہی ہیں۔

تاہم اس موقع پر سدھو کہتے ہیں وہ خود ہی یہاں موجود ہیں، جس پر ارچنا چلتی ہوئی اسٹیج پر آکر کپل سے مداخلت کرنے اور اپنی سیٹ سے سردار صاحب کو ہٹانے کا کہتی ہیں۔ارچنا کے مطابق انھوں نے میری جگہ پر قبضہ کر لیا ہے، جس پر شو کے اس قسط میں شریک سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، نوجوت سدھو کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کوئی بھی اس سیٹ پر آجائے لیکن وہ سدھو پاجی کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…