بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ نے 95روز سے منت کے باہرکھڑے مداح کی خواہش پوری کرلی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے گھر ‘منت’ کے باہر 95 دنوں سے کھڑے مداح سے بلآخر ملاقات کرلی۔شاہ رخ خان اپنی سالگرہ ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اور اس دن ان کی رہائش گاہ ‘منت ‘ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوتی ہے جس وجہ سے اداکار بالکنی میں آکر باہر جمع ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تاہم اس سال اداکار نے اپنی سالگرہ صرف اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ منائی جس وجہ سے ان کے مداح بالکنی پر اپنے پسندیدہ ہیرو کی جھلک نہ دیکھ سکے لیکن ان مداحوں میں ایک خوش نصیب مداح ایسا بھی تھا جس سے کنگ خان نے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مداح کا نام شیر محمد ہے جس کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے، وہ شاہ رخ کے گھر ‘منت کے باہر 95 روز سے کھڑا ملاقات کا منتظر تھا جس کی خواہش اداکار نے پوری کردی۔شیر محمد کی شاہ رخ خان کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جسے خوش نصیب کہا جارہا ہےـبھارتی میڈیا کیمطابق شیر محمد نے بتایا کہ اسے کنگ خان کی فلم کوئلہ سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ اپنے اداکار کی نقل کبھی نہیں اتاریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…