اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

ایشوریہ سے طلاق کی افواہیں، ابھیشیک کا ‘دوسری شادی’ پر بیان وائرل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے سے طلاق کی گرما گرم افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن کا ‘دوسری شادی’ پر دیا گیا بیان وائرل ہوگیا۔بالی ووڈ کا یہ جوڑا جسے کبھی مداح ایک ساتھ دیکھا کرتے تھے، اب ہر پارٹی اور تقریب میں الگ نظر آتا ہے، شادی کو 17 سال گزرنے کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی افواہیں وقتاً فوقتاً آتی رہتی ہیں، نمرت کور کیساتھ ابھیشک کا مبینہ افیئر سامنے آنے کے بعد ایشوریہ کافی افسردہ نظر اتی ہیں۔

اس لیک خبر نے جلتی پر تیل ڈالنے کام کیا ہے ایسے میں ابھیشیک بچن کا ماضی میں دیا گیا دوسری شاد کے حوالے سے بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔امیتابھ بچن کی سالگرہ کی ویڈیو میں ایشوریہ کی عدم موجودگی ہو یا پھر ابھیشیک کے نمرت کور کے ساتھ افیئر کی افواہیں، دنوں کے رشتے کے بارے میں غلط قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان میں علیحدگی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔سابق مس ورلڈ کے شوہر نامدار ابھیشیک کا ایک پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے دوسری شادی پر بات کی تھی اور طلاق کی بات پر ردعمل دیا تھا۔ماضی میں ابھیشیک نے ایکس پر لکھا تھا کہ ‘چلو مان لیتا ہوں کہ میں طلاق لے رہا ہوں، مجھے بتانے کے لیے شکریہ! کیا آپ مجھے یہ بتائیں گے کہ میں کب دوبارہ شادی کررہا ہوں؟’ایشوریہ رائے ابھیشیک کے بغیر اننت امبانی کی شادی میں پہنچی تھیں تاہم بعد میں انھیں شوہر کے ہمراہ تقریب میں دیکھا گیا تھا، بعدازاں ابھیشیک کی جانب سے ‘طلاق سے متعلق پوسٹ’ کو لائیک کرنے بعد بھی ان کی علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑا تھا۔

اس سے قبل 2014 میں بھی ایشوریہ اور ابھیشیک میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ طلاق لینے والے ہیں۔ اس وقت ابھیشیک بچن نے خاموشی رکھنے کی بجائے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔بالی ووڈ کا یہ مشہور جوڑا اپریل 2007 میں بچن خاندان کے ممبئی میں واقع گھر میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، جس میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، نومبر 2011 میں جوڑے کے ہاں آرادھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…