ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معافی مانگ لی۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ لومس نے گزشتہ دنوں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا تھا جس دوران ان کے منہ سے گالی نکل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ لائیو ہے جس کے بعد گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد لومس نے معافی مانگ لی۔تنقید کے بعد لومس نے انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو میں اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا اور مباحثہ منعقد کرنے والی ٹیم سمیت اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی۔ گلوکارہ نے کہاکہ مجھے بہت افسوس ہے، میری نیت قومی ترانے کے دوران غلطی کرنے کی نہیں تھی،میں بہت گھبراگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…