ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منور فاروقی لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ پر، دہلی میں حملے کی سازش ناکام

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بگ باس 17 کے فاتح اور مشہور کامیڈین منور فاروقی کا گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے این سی پی کے ایم ایل اے بابا صدیقی کے ساتھ منور فاروقی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ حملہ ستمبر میں دہلی میں منور کے ایک ایونٹ کے دوران کیا جانا تھا، لیکن بروقت معلومات ملنے پر سازش ناکام بنا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کے دو افراد نے منور فاروقی کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ہی فلائٹ بک کی اور ان کے ہوٹل میں بھی کمروں کا انتظام کیا تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے، انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بروقت اطلاع ملی اور منور کی حفاظت کو مزید سخت کردیا گیا۔ کامیڈین کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کر دیا گیا۔

حملے کی ناکامی کے باوجود، منور فاروقی کی زندگی کو خطرہ بدستور قائم ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے منور فاروقی کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ ایسٹ میں قتل کیا گیا تھا، اور بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…