جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

‘حبا بخاری کے ہاں حمل میری دوائیوں سے ٹھہرا’، حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔

حکیم شہزاد نے مزید دعویٰ کیا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں، لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…