بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

عمیر جسوال نے ثنا جاوید سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کرلی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جو ان کی اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کریم رنگ کا لباس پہنے اور پگڑی باندھے نظر آئے۔

تاہم، گلوکار نے اپنی نئی دلہن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔مداحوں نے عمیر جسوال کو ان کی زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، جو تقریبا چار سال تک قائم رہی۔

تاہم، ان کی علیحدگی کے بعد ثنا جاوید نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی۔شعیب ملک نے 20 جنوری کو اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک سادہ تقریب میں کیا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کیا جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…