ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر انوشکا حیران پریشان ہوگئیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ناصرف اپنے مداحوں میں مقبول ہیں بلکہ انڈسٹری میں بھی ان کے کئی چاہنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے پروگرام کافی ود کرن کے آٹھویں سیزن کی پانچویں قسط میں اس بات کا بھانڈا خود اداکارہ کے سامنے پھوڑا۔

اس قسط میں انوشکا شرما کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف بھی موجود تھیں اور سنسنی پھیلانے کے لیے مشہور کرن جوہر نے انوشکا کے سامنے ایک راز کھولا۔فلم ساز نے کہاکہ انوشکا کیا آپ جانتی ہیں کہ ارجن کپور ہمیشہ سے ہی آپ کی محبت میں گرفتار رہے ہیں، آپ انہیں اچھی لگتی تھیں، یقینا آپ کو اس بات کا علم ہوگا۔جواب میں انوشکا کی حیرت کی انتہا نہ رہی، اداکارہ نے سخت حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا واقعی؟ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا، نہ صرف انوشکا بلکہ کترینہ بھی کرن جوہر کے اس انکشاف پر دنگ رہ گئی تھیں۔انوشکا شرما کے اوسان بحال ہوئے تو انہوں نے کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کرلیتے ہیں، کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…