منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

استری 2 نے باکس آفس ریس میں رنبیر کی اینیمل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم استری 2 نے رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی فلم اینیمل کو باکس آفس ریس میں پیچھے چھوڑتے ہوئے 583.35 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرلیا اور اب یہ صرف شاہ رخ خان کی جوان سے پیچھے ہے۔ واضح رہے کہ اداکار راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہوررـکامیڈی فلم نے اینیمل کی 553.87 کروڑ روپے کی لائف ٹائم آمدنی کو عبور کرلیا۔

اس فلم کی کاسٹ میں راج کمار راؤ، شردھا کپور، اپرشکتی کھرانہ، ابھیشک بینرجی اور پنکج تریپاٹھی شامل ہیں۔فلم ٹریڈ تجزیہ کاری سے وابستہ ترن آدرش کے مطابق استری 2 کا تھیٹر پر پانچویں پیر کو ڈومیسٹک باکس آفس کلیکشن اب 583.35 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔یاد رہے کہ ڈراؤنی اور مزاح پر مبنی یہ فلم ہدیتکار امر کوشیک کی 2018 کی استری کا سیکوئیل ہے جبکہ اسکے مصنف نیرین بھٹ ہیں۔ اس کے مقابلے میں شاہ رخ خان کی 2023 کی فلم جوان بھارت میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم ہے۔ جس نے مجموعی طور پر 640.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…