منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2024 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اْن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اْن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ ملائکہ تو کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھیں۔

ملائکہ اروڑا کے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم 11 ستمبر کی رات 8 بجے ممبئی کے کوپر اسپتال میں کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اْن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فرانزک ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، ہم ہر پہلو سے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق انیل مہتا نے خودکشی ہی کی ہے۔

انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اْن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔طلاق کے بعد کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انیل مہتا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…