منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر نادیہ خان کی وضاحت

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور ان کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبر کو سوشل میڈیا کی دنیا سے خفیہ رکھا تھا اور جب نادیہ خان نے جوڑے کی نجی خبر کو ٹی وی چینل پر بریک کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے کہاکہ اگر حبا بخاری اور آریز احمد اپنی نجی زندگی کے معاملات میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کیوں ان کی نجی باتیں ٹی وی پر بیٹھ کر کررہی ہیں۔حمل کی خبر پر جہاں حبا بخاری اور آریز احمد تاحال خاموش ہیں تو وہیں نادیہ خان نے ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔نادیہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں آریز احمد کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہوں تو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے کہا کہ آریز احمد اور حبا بخاری دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، آریز کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کافی اچھی بات چیت ہوتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سنائی تو انہوں نے مجھے ایک بار بھی یہ نہیں کہ آپ اس بات کو اپنی ذات تک رکھیے گا اور نہ ہی انہوں نے مجھے کہا کہ یہ چھپانے والی بات ہے، اگر وہ اس بات کو خفیہ رکھنے کا کہتے تو میں ضرور رکھتی کیونکہ میرے پاس ویسے بھی انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں کے راز ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھے خود کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری یہ بات کسی کو نہیں بتانا تو پھر میں کسی کے آگے اس بات کا ذکر تک نہیں کرتی لیکن آریز نے مجھے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ چھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھے بھی یہ بات نہیں بتاتے کیونکہ انہیں تو معلوم ہے کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں اور شو کے دوران ایسی باتیں منہ سے نکل بھی سکتی ہیں۔نادیہ خان نے مزید کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس بات کو کچھ وقت گزر چکا ہے اور میرا مقصد کسی کی خبر بریک کرنا ہرگز نہیں تھا بلکہ میں صرف جوڑے کو خوشخبری دینا چاہتی تھی۔واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…