بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

طلاق کی خبریں، پانڈیا کی اہلیہ نے بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ دیا

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے کے ہمراہ بھارت چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اپنے بیٹے کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر نظر آئیں۔اس سے پہلے نتاشا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنا سامان پیک کرتے ہوئے ایک تصویرپوسٹ کی تھی جس کے کیپشن سے مداحوں نے اندازہ لگایا کہ نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ آبائی ملک سربیا جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ نتاشا بیٹے کے ساتھ آبائی ملک سربیا روانہ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ‘پانڈیا’ ہٹا دیا تھا۔آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔ اس دوران ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کی علیحدگی کی افواہوں پر ان کے ایک قریبی دوست کا بیان سامنے آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک اور نتاشا کے دوست کا کہنا تھا کہ دونوں کے تعلقات میں خرابی کی وجہ ہاردک بنے تاہم نتاشا بھی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…