بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی گلوکارارجیت سنگھ نے ماہرہ سے معافی مانگ لی

datetime 29  اپریل‬‮  2024 |

دبئی (این این آئی)بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے پاکستانی عالمی شہرت یافتہ سْپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔خیال رہے کہ ماہرہ خان ایمی گالہ ایوارڈز کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں گزشتہ روز بالی ووڈ سے وابستہ گلوکار ارجیت سنگھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ارجیت سنگھ اور ماہرہ خان کی ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی گلوکار یہ اعتراف کرتے ہیں کہ وہ کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین کے درمیان موجود ماہرہ خان کو پہچاننے سے قاصر رہے۔

تاہم جیسے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ شائقین کے درمیان پاکستانی سْپر اسٹار موجود ہیں تو انہوں نے کنسرٹ کے دیگر شرکاء کو بھی ان سے متعارف کروایا اور ساتھ ہی شناخت میں تاخیر پر معافی بھی مانگ لی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار اچانک اپنا کنسرٹ روک دیتے ہیں اور وہاں موجود سامعین سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ ‘آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ آج ہمارے درمیان کون موجود ہے، آئیے انہیں اچھے انداز میں متعارف کرواتے ہیں، کیا ہم ان کی جانب کیمرہ کرسکتے ہیں۔

ارجیت سنگھ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ میں انہیں پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا، پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے تو ان کے لیے گانا گایا، خواتین و حضرات ہمارے درمیان ماہرہ خان موجود ہیں، جو میرے سامنے بیٹھی ہیں۔گلوکار نے مزید کہا کہ میں ابھی ان ہی کی فلم کا گانا ‘ظالمہ’ گا رہا تھا اور یہ میرے ساتھ کھڑی ہوکر گنگنا رہی تھیں اور میں انہیں پہچان نہ سکا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…