“نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی،”ہوسکتا ہےشعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں

19  اپریل‬‮  2024

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرالحق نے کہا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو قومی کرکٹر شعیب ملک کے میسجز والی بات سب کے سامنے کھولنی نہیں چاہیے تھی۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران، شو کی میزبان نے ابرارالحق سے مختلف پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں رائے طلب کی تھی، ان اداکاراؤں میں نوال سعید کا نام بھی شامل تھا۔

میزبان نے ابرارالحق سے ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور صبا قمر کے حوالے سے پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے جبکہ مہوش حیات کو زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہیئں کیونکہ اُن کے اندر جوش و جذبہ بہت ہے۔ابرارالحق نے صبا قمر کے بارے میں کہا کہ صبا قمر پاکستان کی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جبکہ اُنہوں نے سجل علی کو معصوم قرار دیا۔

جب گلوکار سے نوال سعید سے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ کون ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتا، جس پر میزبان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بیان دیا تھا کہ کرکٹر انہیں میسجز کرتے ہیں۔میزبان کی بات سُن کر ابرارالحق نے کہا کہ نوال سعید کو یوں سرِعام شعیب ملک کے میسجز کے بارے میں نہیں بتانا چاہیے تھا بلکہ وہ کرکٹر کی بات پر پردہ ڈالتیں، اللہ نے بھی باتوں پر پردہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسلام میں مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…