جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مہوش حیات کا ریپر یو یو ہنی سنگھ کیساتھ کام کرنے کا اعلان

datetime 2  اپریل‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے معروف بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کردیا۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اْن کے ہمراہ بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ اور راؤ علی خان موجود ہیں۔

اداکارہ نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی اپنی مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک ‘کِلر’ کے لیے تعاون کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تاہم، یہ ضرور بتایا کہ اْن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اْن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔اس موقع پر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ مہوش حیات زندہ دل خاتون ہیں، مجھے ان سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…