بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

datetime 1  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں اکتوبر تا دسمبر 2023 کے درمیان مجموعی طور پر ایک کروڑ 85 لاکھ سے زائد جبکہ دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ یا حذف کی گئیں۔ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر یومیہ ہزاروں ویڈیوز اور پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہیں۔عام طور پر تشدد کے مناظر سیبھرپور ویڈیوز سمیت دوسروں کی توہین، تضحیک اور دل آزاری کا سبب بننے والی ویڈیوز اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک نے 2023 کی چوتھی اور آخری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اکتوبر تا دسمبر، 2023 کے درمیان دنیا بھر میں مجموعی طور پر 176،461،963 وڈیوز حذف کیں گئیں۔رپورٹ کے مطابق حذف کی گئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 1.0 فیصد ہیں، ان ویڈیوز میں سے 128,300,584 خود کار نظام کے ذریعے جبکہ 8,038,106 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 18,596,077 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

ادارے کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیارپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے ٹک ٹاک نے 19,848,855 ایسے اکاؤنٹس حذف کیے، جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کے لیے ٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی سمیت انسانوں کی خدمات بھی لیتا ہے اور مکمل جائزے کے بعد قابل اعتراض مواد اور اکائونٹس کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…