منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

حریم شاہ کا برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، بہت جلد اس سیاسی پارٹی کا نام بتاؤں گی لیکن فی الحال! صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے مذکورہ سیاسی پارٹی کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیں گے جبکہ پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ میں چند سالوں میں برطانیہ سے الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اپنی آواز بلند کروں گی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…