پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے،فضیلہ قاضی

datetime 27  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے فنکاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتا دی۔فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار قیصر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ‘آپ کے خیال میں آج کل شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟اْنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اْنہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے شادی کے بعد کچھ عرصے کے لیے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظر انداز ہو رہے تھے۔فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ قیصر نے مجھ سے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…