جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کیلئے علی ظفر کا ترانہ لینے سے انکار

datetime 23  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے منیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے خود اْن سے پی ایس ایل کے سیزن 9 کے ترانے کیلئے رابطہ کیا اور پھر بعد میں معذرت کرلی۔گلوکار علی ظفر کے منیجر نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خود علی ظفر سے رابطہ کرکے اْنہیں پی ایس ایل 9 کا ترانہ تیار کرنے کا کہا تھا۔

علی ظفر کے منیجر کے مطابق گلوکار 2 ماہ سے ترانے کی تیاری کر رہے تھے، اْنہوں نے اپنے ذاتی اخراجات پر میوزک پروڈیوسرز اور موسیقاروں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پی سی بی کے سامنے پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے تین مختلف ورڑن پیش رکھے۔اْنہوں نے کہا کہ علی ظفر ان تینوں ورڑنز کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کررہے تھے کہ پی سی بی نے گلوکار سے کہا کہ وہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کیلئے اْن کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتے۔منیجر کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کو پی ایس ایل کی کسی ایک فرنچائز کی جانب سے تحفظات کا سامنا تھا، جس کے باعث اْنہوں نے علی ظفر کو ترانے کے پراجیکٹ سے باہر کردیا۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے پاکستان سْپر لیگ کے پہلے 3 سیزن کے ترانے گائے جو عوام میں بے حد مقبول ہوئے تھے، اس سیزن میں بھی شائقین گلوکار کی آواز میں ہی ترانہ سْننے کے خواہشمند تھے۔پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…