منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ثنا اور شعیب کی شادی، فہد مصطفیٰ کی مبارکباد اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اداکار فہد مصطفی کی جانب سے قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی مبارک باد کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھر مار ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔شعیب ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ،لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔نئے جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایسے میں اداکار فہد مصطفی نے بھی جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ خوشی سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، مبارک ہو بہت بہت’، جس کے بعد میمز کی بھر مار شروع ہوگئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہونے پر فہد مصطفی کو نئی رشتے والی آنٹی قرار دے دیا جبکہ کسی نے لکھا جوڑے کی دوستی کا آغاز فہد مصطفی کے شو سے ہوا تھا۔اس کے علاوہ جوڑے کی شادی پر مختلف میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں، ایک میم میں عمیر جسوال کا مشہور گانا کیسا دل پر وار کیا رے شیئر کیا جا رہا ہے، تو کسی نے بالی وڈ اداکار عامر خان کے سر پکڑنے کی تصویر شیئر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…