شاہد آفریدی نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

10  ‬‮نومبر‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اداکاری نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔حال ہی میں شاہد آفریدی نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آفر کے باوجود اداکاری نہ کرنے کی وجوہات بھی بتائیں۔

میزبان کی جانب سے فلموں کی پیشکش کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا کہ ‘مجھے بھارت سے دو یا تین بار فلموں کی پیشکش ہوئی، مجھے پاکستان سے بھی آفرز آئیں۔ان آفرزکو قبول نہ کرنے سے متعلق آفریدی کا کہنا تھا کہ ، ‘مجھے لگتا ہے ہمیں وہی کام کرنا چاہئیے جو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، کسی کو وہ کام نہیں کرنا چاہئیے جو اس کے لیے نہیں ہے۔

کرکٹ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی کرکٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہوں، میرا جھکاؤ کرکٹ کی طرف تھا۔ میں نے کبھی فلمیں کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میں نے کچھ اشتہارات کیے اور اس میں اداکاری کی لیکن میں نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا’۔’بوم بوم’ اور ‘لالا’ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں۔تقریباً بیس سال تک انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…