منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

سیاسی شخصیات کے ساتھ دراصل ملاقاتیں کیوں کرتی تھی؟ حریم شاہ نے پہلی مرتبہ ’’سچ‘ ‘ بتا دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک پر متنازع شہرت رکھنے والی حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متعدد بار جنسی ہراسانی کا شکار بن چکی ہیں اور کہا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ان کے ذاتی مشن کا حصہ تھا جو کہ کامیاب ہو چکا ہے ۔حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور ساتھ ہی سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے ۔

میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا کہ کیا سیاسی شخصیات سے ملاقات حادثاتی ہوتی تھیں یا پھر آ پ کی مرضی اس میں شامل ہوتی تھی، ٹک ٹاک سٹار نے جواب دیا کہ وہ جان بوجھ کر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوئیں جن میں سیاسی شخصیات شامل تھیں ،کچھ چیزیں ایسی تھیں جو حادثاتی طور پر ہوئیں لیکن پھر میں نے جان بوجھ کر ان کا تعاقب کیا ۔سیاسی شخصیات کے ساتھ میں نے جو بھی معاملہ کیا وہ میرے مشن کا حصہ تھا اور میں شکر گزار ہوں کہ اپنے تمام مشنز میں کامیاب ہوئی، مجھے کسی بھی مشن میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہوئیں اور انہوں نے اپنی کلاسز چھوڑ کر سیاسی ریلیوں اور جلسوں میں شرکت کرنا شروع کی ،سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد انہوں نے میٹنگز میں جانا شروع کیا ۔ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ انہیں کئی بار مختلف مقامات پرجنسی ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ، جب بھی کسی نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی میں نے اپنےکارڈ اس طرح کھیلے کہ انہیں بھی اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…