ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بھارتی اوپنر نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق لے لی، فیملی کورٹ نے منظوری دیدی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق لے لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ (فیملی کورٹ) نے اہلیہ آئشہ مکھرجی سے طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ انکی اہلیہ نے شیکھر دھون کو اپنے اکلوتے بیٹے سے برسوں تک الگ رہنے پر مجبور کرکے ذہنی تکلیف دی۔فیملی کورٹ نے کہا کہ دھون کی اہلیہ نے مذکورہ الزامات کی مخالفت نہیں کی اور دفاع میں ناکام رہیں تاہم عدالت نے بیٹے کی حوالگی سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

دھون نے طلاق کی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی بیوی نے انہیں ذہنی طور ظلم کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب عدالت نے شیکھر دھون کو آسٹریلیا میں بیٹے سے ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کروانے اور اسکول کی چھٹی کے دوران باپ کے ساتھ وقت گزارنے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ آئشہ اور شیکھر کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، جن کا ایک بیٹا زورا?ور بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…