منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

حمیمہ ملک کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں کام کے باعث خود کو جاننے کا موقع کم ملا، اس دوران کچھ لوگوں سے برے تعلقات بھی رہے، ڈپریشن سے نکلنے کیلئے ڈاکٹر اور مرشد سے رجوع کیا۔کردیا۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے بتایا کہ اس بار ان کا بجلی کا بل 80ہزار آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں کام کر چکی ہوں اب ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے میں دن میں ایک بار ضرور رویا کرتی تھی مگر اب نہیں روتی۔حمیمہ ملک نے کہا کہ مجھے کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا، میں نے 14 سال کی عمر سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا، بہت چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کے دوران مجھے اپنے بارے میں جاننے کا موقع نہیں ملا، اس دوران میرے کچھ لوگوں سے برے تعلقات بھی رہے، چھوٹی عمر میں بہت زیادہ شہرت حاصل کر لی اور زندگی میں کئی اتار چڑھا کا سامنا بھی کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، اس لئے میں شدید ڈپریشن میں چلی گئی تھی، مجھے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات پر رونا آجاتا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن مجھے رونے میں چند منٹ لگتے ہیں۔حمیمہ ملک نے بتایا کہ ڈپریشن سے نکلنے کیلئے اپنا علاج کروایا ہے اس کے لئے ڈاکٹر اور اپنے مرشد سے رجوع کیا تھا، دونوں نے انہیں بہتر انسان بنایا ہے آج سکون سے سوتی ہیں اور اب وہ ہر وقت غمزدہ نہیں رہتیں۔ایک سوال کے جواب میں حمیمہ ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…