منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے200 گھروں کی تعمیر نو کا ہدف پورا رلیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہوجانے والے ایک گائوں میں 200 نئے گھر تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔حدیقہ کیانی نے ستمبر 2022 میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں کے متاثرہ عوام کے لیے وسیلہ راہ نامی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے فنڈز جمع کیے تھے۔

حدیقہ کیانی نے ابتدائی طور پر وسیلہ راہ مہم کے تحت بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیا ء کی فراہمی کی تھی جس کے بعد انہوں نے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔اب سیلاب کے بعد حدیقہ کیانی بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گائوں میں 370 گھر اور صحت ی سہولیات تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 200 گھر بنانے کے اپنے ابتدائی ہدف کو عبور کر لیا ہے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے نصیر آباد میں اپنے ادارے کے تحت 370 مکانات اور دیگر صحت کی سہولیات تعمیر کی ہیں۔حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کیاکہ اللہ کے فضل اور آپ سب کی مدد سے ہم نے اپنا مقصد حاصل رلیا ہے، میں نے گزشتہ سال بلوچستان کی عوام، اپنی ماں اور اپنے ملک سے جو وعدہ کیا تھا وہ اب پورا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ابتدائی ہدف 200 گھر تعمیر کرنے کا تھا لیکن آپ سب کی دعائوں، عزم، محنت کے ذریعے اب ہم نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے گاں تمبو اور کنڈی میں 370 گھر، 2 مساجد، 2 زچگی مراکز، ای اسکول، اور ای گروسری اسٹور تعمیر کرلیا ہے اس منصوبے میں گزشتہ سال کے دوران جمع کیے گئے تمام فنڈز استعمال کیے گئے ہیں۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…