دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی 13 اکتوبر کو ریلیز، فلم سیٹ کی تصاویر سامنے آگئیں

10  اکتوبر‬‮  2022

لاہور(این این آئی) دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کے لیے تیار، ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی تصاویر شیئر کر دیں۔پاکستان کی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

، ایگزیکٹو پروڈیوسر اسد جمیل خان نے فلم کے سیٹ کی دوران شوٹنگ کی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، تصاویر میں فلم کے چاروں پروڈیوسرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔اسد جمیل خان پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختونخوا میں ایک ہسپتال بھی چلا رہے ہیں، مگر فلم شائقین کو معیاری فلم دینے کے خواب نے انہیں فلم انڈسٹری کا رخ کروایا، اسد جمیل فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرعمارہ حکمت کے شوہر بھی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کو بلندیوں تک لے جانے کا عزم لیے اسد جمیل خان کی اہلیہ عمارہ حکمت اور دیگر پروڈیوسرز کے ہمراہ تصاویر دیکھ کر فلم شائقین خوب سراہ رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تیاری میں چار پروڈیوسرز نے اپنا حصہ ڈالا، عمارہ حکمت، بلال لاشاری، علی مرتضیٰ اور اسد جمیل خان فلم کو مکمل کرنے میں حصہ دار رہے، ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، جیسی سٹار کاسٹ پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…