بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مارگلہ پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا عمل شروع، ٹک ٹاکر ڈولی کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور روانہ

datetime 18  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کو گرفتار کرنے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی شکایت پر خاتون ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی

جس میں دیکھا گیا کہ ڈولی نامی ٹِک ٹاکر اور ماڈل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگائی۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگء اور ملزمان کیخلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخوست پر ضروری تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماحولیات کے اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز الحسن نے پولیس کی دی گئی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے۔ جہاں پچھلے کچھ دونوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس میں ایک وسیع رقبے پر پودوں، گھاس اور چرند پرند کو نقصاں ہوا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کے خلاف ماحولیات، وائلڈ لائف اور فارسٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر خاتون ماڈل کی جانب سے جنگل میں آگ لگا کر بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو ایسی پہلی وڈیو نہیں ہے بلکہ اس سے قبل وقت سوشل میڈیا پراسطرح کی کئی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔ جس میں ٹک ٹاکر جنگل میں آگ لگا کر ویڈیوز بناتے نظر آئے۔خیال رہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماڈل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے صارفین نے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…