ماں کی ذات رب تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے ‘ شان

8  مئی‬‮  2022

لاہور( این این آئی)نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ ماں کی ذات رب تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے جس کی کسی صورت بھی نا قدری نہیں کی جا سکتی ،ماں جیسی ہستی سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور سال کے365 دن بھی کم ہیں اس لئے ماں سے محبت کیلئے کسی ایک دن کو مخصوص نہیں کیا جا سکتا۔مائوں کے عالمی دن پر اپنے بیان میں شان نے کہا کہ جب تک ماں کا سایہ سر پر ہوتا ہے تو بڑی سے بڑی مشکل بھی حل ہو جاتی ہے کیونکہ اس کے پیچھے ماں کی دعائوں کا اثر ہوتا ہے ۔ دنیا میں واحد ماں کا رشتہ ایسا جو کسی غرض او رلالچ سے پاک ہوتا ہے ۔ اولاد چاہے جتنی مرضی ناکام کیوں نہ ہو ماں اسے پھر بھی اپنے سینے سے لگا کر رکھتی ہے اور لوگوں کے طعنوں اور غضب سے بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو اس انمول تحفے کی قدر نہیں کرتے جس پر دل بہت دکھی ہوتا ہے ،ماں کبھی بھی اپنی اولاد کو بددعا نہیں دیتی لیکن رب کی ذات اس ہستی سے روا رکھے جانے والے سلوک کا خود بدلہ لیتی ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…