ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میرل اسٹریپ کو دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا، اْشنا شاہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ اْشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کی والدہ اور بڑی بہن بھی اداکاری کرتی رہی ہیں مگر انہیں ہولی وڈ کی سپر اسٹار میرل اسٹریپ کو دیکھ کر اداکاری کا شوق ہوا۔میرل اسٹریپ کا شمار ہر دور کی بولڈ اور بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے، وہ 70 اور 80 کی دہائی کی اولین اداکارائوں میں سے ایک ہیں۔اْشنا شاہ نے حال ہی میں ’وی او اے اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ

ان کا بچپن اور زندگی کا زیادہ تر حصہ کینیڈا میں گزرا، جس وجہ سے ابتدائی طور پر انہیں شوبز میں اردو ٹھیک انداز میں نہ بول پانے کی وجہ سے مسئلہ بھی ہوا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 20 فیصد کردار منفی نبھائے ہیں، تاہم حیران کن طور پر انہیں برے کردار ادا کرنے پر بھی سوشل میڈیا پر گالیاں دی جاتی ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ انہیں ان کے لباس، بیانات اور کرداروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر وہ ساڑھی کے ساتھ تصویر شیئر کردیں اور انہوں نے دوپٹہ نہ پہن رکھا ہو تب بھی انہیں گالیاں دی جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں سینیئر اداکار قوی خان کے ساتھ کام کرنے کی شدید خواہش ہے جب کہ وہ اپنی بہترین دوست کبریٰ خان کے ہمراہ بھی کام کرنا پسند کریں گی۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں اس تاثر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کہ جو امیر ہے، اسے انگریزی آتی ہوگی اور جو بولڈ لباس پہنتا ہے وہ خراب ہوتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ڈراموں میں بیرون ملک رہنے والے پاکستانی کا کردار بھی ایسے ادا کریں کہ اس کردار سے ہی واضح ہو کہ وہ پاکستانی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…