لاہور( این این آئی )سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب تک سوشل میڈیا نہیں آیا تھا ا سکرین کاچہرہ اور حقیقی زندگی کا چہرہ تقریباً ایک جیسا تھا لیکن اب اس میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ یہ اخلاقی طور پر بالکل بھی درست نہیں ہے کہ کسی کی زندگی کے معاملات میں مداخلت کی جائے اس لے اس کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ
میں اپنے عروج کے دورسے گزر رہا ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کیونکہ خدا کی مہربانی کے بغیر یہ مقام حاصل کرناکسی صورت بھی ممکن نہیں۔ انہوںنے کہا کہ میر ابیٹا کیسی اداکاری کر رہا ہے اس کا فیصلہ تو دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔ والد کی حیثیت سے اس کی رہنمائی ضرور کرتا ہوں لیکن میں سفارش کرنے کا ہرگز قائل نہیں ہوں۔