لاہور(این این آئی)خوبرواداکارہکبری خان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کی نظر اتارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔سوشل میڈیاپر اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ پر میرا تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اتار لوں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک کے بعد ایک فتح کی
وجہ سے کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی نظر نہ لگ جائے۔انہوں نے مزید لکھاکہ میں نے ماشااللہ بھی لکھا تاکہ ٹیم کو نظر نہ لگے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مسلسل کامیابی پر ناصرف کرکٹ کے مداح پرجوش ہیں بلکہ شوبز ستارے بھی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی سے خوش نظر آرہے ہیں ۔