ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وینا ملک کا سابق شوہر پر پیسوں کے لئے بلیک میلنگ کا الزام

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ان کا سابق شوہر اسد خٹک پیسوں کے لیے انہیں بلیک میلنگ کررہا ہے۔ راولپنڈی کے سول جج فیصل رشید نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد

کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر وینا ملک نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بچوں کی تحویل مجھے دی ہے، اسد خٹک نے جب بھی بچوں سے ملنے کی خواہش طاہر کی انہوں نے انہیں ملنے دیا لیکن وہ بچوں کو اغوا کرکے دبئی لے گیا اور الزام لگایا کہ میں نے بچے اغوا کئے ہیں۔ اس حوالے سے ہر قسم کے دستاویزات عدالت کے پاس ہیں، وہ ہر دفعہ بچوں کے ملنے کا بہانہ بنا کر انہیں لے جاتا ہے اور پھر اپنی شرطیں رکھتے ہیں، بنیادی طور پر اسد خٹک بلیک میلر ہے، پیسوں کی خاطر ایک ماں کو تنگ کررہا ہے، اسد خٹک کو جب بھی پیسوں کی ضرورت پڑتی ہے وہ عدالت میں درخواست دیتا ہے، شوہر نے بچوں کو 40 ہزار روپے خرچہ دیا اتنے پیسوں کی تو یہ چاکلیٹ اور کینڈی کھا لیتے ہیں یہ واپس کر دیا ہے۔وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال بعد بچوں سے ملاقات ہوئی بچوں کی برین واشنگ کی گئی ہے، مجھے بچوں سے جدا کیا گیا عدالت سے انصاف کی توقع ہے، وینا ملک کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسد خٹک نے 4 سالہ بیٹی ارحم اور 8 سالہ بیٹے ابراہم کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…