جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

آریان خان جیل میںمذہبی اور حوصلہ افزاء کتابیں پڑھ کر وقت گزار نے لگے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔منشیات کیس میں گرفتار آریان خان ممبئی کی سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آرتھر روڈ جیل میں ہیں اور وہاں وہ کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان جیل میں مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ انہیں جیل کی لائبریری سے دو کتابیں دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک کتاب ’’گولڈن لائن‘‘ ہے۔ جب کہ دوسری ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام اور سیتا پر مبنی کتاب ہے۔جیل حکام کے مطابق آریان 20 اکتوبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیل کی اصلاحی لائبریری میں مذہبی اور حوصلہ بلند کرنے والی کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے گھر والے بھی ان کے لیے کتابیں لاسکتے ہیں لیکن صرف مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں ہی لانے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بمبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر بروز منگل کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…