بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

سارہ علی خان ضرورتمند لڑکی کو 10 روپے دینے پر تنقید کی زد میں آگئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکارہ سارہ علی خان ضرورت مند لڑکی کو 10 روپے دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ماضی میں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان کو اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا

۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ کے لیے آئی تھیں۔ریسٹورنٹ سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے سارہ علی خان کا سامنا ایک ضرورت مند لڑکی سے ہوا۔ اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھ کر ضرورت مند لڑکی کو بسکٹ کا پیکٹ تھمایا اور 10 روپے دے کر گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے چلی گئیں۔ سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’کروڑوں کی مالکن نے [لڑکی کو] صرف 10 روپے دیے‘۔ دوسرے نے کہا کہ ’10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ۔۔ غضب کی بے عزتی ہے‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس سے زیادہ تو ہم مڈل کلاس والے دے دیتے ہیں‘۔ جب کہ ایک صارف نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ۔۔ سارہ کے پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…