لاہور( این این آئی)نامور اداکار فہدمصطفی نے کہا ہے کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹ کے کھیل سے وابستہ ہوتا،میرا ایمان ہے کہ خدا کی ذات جوبھی کرتی ہے وہ آپ کی بہتری کے لئے ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اورمیں سخت گرمیوں میں بھی گرائونڈ میں موجود ہوتا تھا۔ جب تعلیم مکمل کی تونوکری ڈھونڈنے کا مسئلہ درپیش ہوا اور
بہت سے دفاتر میں انٹر ویوز دئیے لیکن کامیابی نہ مل سکی اور بالآخرمجھے قسمت شوبزکی دنیا میں لے آئی اور آج میں ایک کامیاب اداکارہوں۔ انہوںنے کہا کہ رب تعالیٰ انسان کیلئے جو کچھ بھی کررہاہوتاہے اس میں اس کی بہتری ہوتی ہے لیکن انسان وقتی طو رپر مایوس ہو جاتاہے اور کئی طرح کے گمان کرتاہے ۔ میں آج سوچتا ہوں شاید میں کرکٹ کی دنیا میں اتنا نام نہ کما سکتا جتنامیں نے شوبز انڈسٹری میں کمایا ہے ۔