معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی کیساتھ پہلی پوسٹ

10  اکتوبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْن کے ساتھ اْن کی ننھی پری بھی موجود ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو اسپتال میں بنائی گئی ہے جس میں سارہ خان نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور اْسے پیار کررہی ہیں۔سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو ماں اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری پیاری عالیانہ، میری زندگی، سبحان اللّہ۔سارہ خان نے صرف 7 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک 7 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ اس جوڑی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ’آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شْکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔اْنہوں نے اپنے مداحوں کی دْعاؤں اور محبت کے لیے اْن کا بھی شکریہ ادا کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…