لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی پشتو گانے پر کئے جانے والے روایتی رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔اداکارہ نیلم منیر کی ایک ڈانس ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوںنے ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔اس ویڈیو میںاداکارہ کو ایک کمرے میں ڈانس کرتے ہوئے
دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ اور بھی کوئی ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ویڈیو میں سنا جانے والا پشتو گانا حال ہی میں معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے ۔مقبول پشتو گانے میں علی ظفر کے ساتھ گل پانڑہ کے علاوہ شاہکار عالم خان بھی پرفارمنس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔