منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

منال مرحوم والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)حال ہی میں اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر والد کی یاد میں جذباتی ہوگئیں۔منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب میں لی گئیں کچھ

خوبصورت تصویریں شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں منال خان کے ساتھ اْن کی والدہ، تینوں بھائی اور جڑواں بہن ایمن خان بھی موجود ہے۔یہ تصویریں بھائی بہنوں کے درمیان قائم پیار اور محبت کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہیں۔منال خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا! ہر چیز سے زیادہ آپ کو یاد کیا۔اداکارہ کی اس جذباتی پوسٹ پر اْن کے مداح بھی اْداس ہوگئے اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے منال خان کو حوصلہ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعے کو منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…