کراچی (این این آئی) ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی وائرل ہونے والی تنقیدی ویڈیو کے حوالے سے عوام سے معاف مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں آمنہ الیاس نے ایک شخص کے سر پر رکھے سیب کو لات ماری تھی جو کہ موجودہ شخص کے
منہ پر لگ گئی ۔آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل بھی ہوی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ویڈیو میں موجود شخص کوئی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ میرے قریبی عزیز بھی ہیں۔