جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اداکارہ وماڈل فضا علی شوٹنگ کے دوران گِر کر زخمی

datetime 6  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گِر کر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فضا علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے

جس میں وہ گلوکار ملکو کے ہمراہ ایک خوبصورت پتھریلے علاقے میں گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اچانک فضا علی مٹی کے ٹیلے سے نیچے گِرجاتی ہیں جس کے بعد وہاں موجود عملہ فوری طور پر اْن کی مدد کرنے لگا۔عملے کے افراد فوراََ فضا علی کو پانی پلاتے ہیں اور اْنہیں سہارا دے کر اْٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اداکارہ مسلسل کراہ رہی ہوتی ہیں۔ویڈیو میں سْنا جاسکتا ہے کہ فضا علی مسلسل یہی کہہ رہی ہیں کہ ’میرا سر پھٹ گیا‘، ’میرا سر پھٹ گیا‘ اور جب عملے کی خاتون اْنہیں اْٹھانے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ کراہتے ہوئے دوبارہ سے زمین پر گِر جاتی ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فضا علی اور گلوکار ملکو اپنے نئے گانے کے لیے قصور کے نواحی علاقے میں شوٹنگ کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…