اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’فارمولا ریسنگ کار‘میں کتنے افراد بیٹھتے ہیں وائرل ویڈیو پر ندایاسر کا ردعمل آگیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور شدید تنقید کے حوالے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہزاروں اچھے شو کیے مگر ان میں کی گئی بات وائرل نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر

وائرل ہوئی، جس میں ندا یاسر ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہی تھیں۔میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی تھی۔جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا اور چینل انتظامیہ سے میزبان کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ندا یاسر نے بتایا کہ وائرل ہونے والا کلپ 6 سے 7 سال پرانا ہے اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہوگیا۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں اور انہیں کسی دوسرے ذریعے سے پرانی ویڈیو وائرل ہونے کا علم ہوا۔مارننگ شو ہوسٹ کا کہنا تھا کہ یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غلطی ہوگئی تھی اور اس غلطی پر میں ہنس رہی ہوں، آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل تحقیق کرکے بات کروں۔ندا یاسر نے مزید کہا کہ یہ اتنی پرانی بات ہے کہ صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا، اگر مجھے یاد ہوتا تو میں کچھ بتاسکتی تھی کہ یہ کن حالات میں ہوا تھا، کیا مسائل تھے، ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ بالکل اس طرح سے انجانوں کی طرح سوال کررہی ہیں۔میزبان نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا شکوہ ہے کہ میں نے ہزاروں بہت اچھے شو کیے ہیں، جس کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آتا ہے، مگر ان میں کی گئی کوئی بات کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی اور اس پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…