جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہم ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے‘کترینہ کیف اور سلمان خان

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ترکی کے مشہور ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی فین نکلی ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بالی وڈ کے دونوں ستاروں نے

ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کی ہے۔ترک وزیر ثقافت و سیاحت کے ہمراہ کترینہ کیف اور سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے دونوں بالی وڈ فنکاروں سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھی ہے؟ اس پر کترینہ کیف نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے، میں نے اب تک 89 اپیسوڈز دیکھ لیے ہیں۔صحافی کے سوال پر اداکار سلمان خان نے بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈرامہ سیریز بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت نے کہا کہ آپ دونوں کے یہاں آنے سے بہت خوشی ہوئی، میری خواہش ہے کہ آپ لوگ کام کے سلسلے میں نہیں بلکہ پْرسکون ہونے اور چھٹیاں گزارنے یہاں آئیں۔ جس پر دونوں بالی وڈ ستاروں نے کہا کہ وہ ضرور آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…