جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمرشریف کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کامیڈی کنگ عمر شریف طویل عرصے سے علیل ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے پہلے تو پہچاننے میں مشکل ہوئی

تاہم پھر بتایا جانے لگا کے یہ معروف کامیڈین عمر شریف ہیں ۔وائرل ہونے والی تصویر میں عمر شریف کو ویل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے،انہوں نے داڑھی بڑھائی ہوئی ہے اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔کامیڈین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔یا درہے کہ گزشتہ ماہ عمر شریف نے سندھ ہائیکورٹ میں اپنی تیسری بیوی کے خلاف درخواست دی تھی۔ اس وقت بھی وہ کمرہ عدالت میں ویل چیئر پر آئے تھے۔یاد رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والے فنکار 19اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…