اسلام آباد(این این آئی)معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی جانب سے نئے دورکی ماؤں کی تربیت کے انداز پر تنقیدکے معاملے پرگلوکار اور سیاستدان جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اْس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللّہ تعالیٰ کا نام سْنا کر سْلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔ابرار الحق کے اس بیان پرسوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے، کوئی ان کی حمایت کررہا ہے تو کسی نے ابرار الحق کو ان کے ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے ہیں۔گلوکار جواد احمد نے بھی ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اورکہا ہیکہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے ۔